3 مارچ، 2024، 3:37 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85406820
T T
0 Persons

لیبلز

شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے

3 مارچ، 2024، 3:37 PM
News ID: 85406820
شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے

اسلام آباد-ارنا- پاکستان میں عام انتخابات کے تقریبا ایک مہینے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد شہباز شریف کو اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں اراکین نے اکثریت سے مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر منتخب کر لیا۔

واضح رہے عمران خان کی پارٹی سے وابستہ اراکین نے اجلاس میں اعتراض کیا اور انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کیا۔ انہوں نے عمران خان کی تصویريں اٹھا رکھی تھیں اور نئے وزیر اعظم کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دے رہے تھے۔
عمران خان کی پی ٹی آئي کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی جیسی کچھ پارٹیوں نے انتخابات میں خاص طور پر مسلم لیگ ن پر اس ملک کے طاقتور اداروں کے ساتھ ساز باز کا الزام عائد کیا ہے ۔

بہرحال شہباز شریف 201 ووٹوں کے ساتھ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم بن گئے ہيں۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق نئے وزير اعظم کل ایوان صدارت میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

شہباز شریف کے بعد ان کی کابینہ کے اراکین بھی حلف اٹھائيں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .