2 مارچ، 2024، 8:43 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85405972
T T
0 Persons

لیبلز

10 ملکوں کے ساتھ ایران نے 88 ارب ڈالر کی تجارت کی

تہران-ارنا- ایران نے گزشتہ 11 مہینوں کے دوران 88 ارب ڈالر کی مالیت کے 136 ملین ٹن سامان کا دنیا کے اپنے 10 تجارتی شرکاء کے ساتھ لین دین کیا ہے۔

کسٹمس کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں شمسی سال کے 11 مہینوں کے دوران ایران نے 88 ارب ڈالر کی تجارت کی ہے۔

چین، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عراق، ہندوستان، پاکستان، روس، عمان، جرمنی، افغانستان، ایران کے اہم تجارتی شریک شمار ہوتے ہيں جن کے ساتھ 84 فیصد سامان کی تجارت ہوئي ہے جبکہ بقیہ 16 فیصد کی تجارت دیگر ملکوں کے ساتھ ہوئي ہے۔

 در ایں اثنا چین، افغانستان، روس، متحدہ عرب امارات، پاکستان اور عمان کے ساتھ گزشتہ 11 مہینوں کے دوران تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے ایران کی تجارت میں یہ اضافہ ایسے حالات میں ہوا ہے کہ جب اسے امریکہ کی یک طرفہ و ظالمانہ معاشی پابندیوں کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .