غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اطراف فلسطینی نمازیوں پرحملہ کیا

تہران-ارنا- غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصی کے باب الاسباط کے اطراف نمازیوں پر حملہ کرکے انہيں جمعہ کی نماز کے لئے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ارنا کے ذرائع کے مطابق بیت المقدس کے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو بیت المقدس کے قدیمی حصے میں جانے سے روک دیا اور وہاں ان کی تلاشی بھی لی گئي۔ اسی طرح صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اطراف کئي چوکیاں بھی قائم کر لی ہيں۔

غاصب صیہونیوں نے اسی طرح باب الاسباط جانے والے راستے پر ایک فلسطینی خاتون اور مرد پر بھی حملہ کیا جس کی وجہ سے فلسطینی خاتون بے ہوش ہو گئے اور ہوش میں آنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گيا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے مسلسل 21 ویں ہفتے بھی مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے قدیمی حصے میں داخلے کی راہ میں رکاوٹیں لگا رکھی تھیں اور نماز کے لئے ان حصوں میں جانے والے فلسطینیوں کو پریشان کر رہے تھے۔

بیت المقدس کے ادارہ وقف نے اعلان کیا ہے کہ نمازیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی پابندیوں کے باوجود تقریبا 20 ہزار لوگوں نے بیت المقدس کی نماز جمعہ میں حصہ لیا۔

غاصب صیہونی فوجی نوجوانوں کو مسجد الاقصی ميں داخل نہیں ہونے دے رہے تھے اس لئے بہت سے نوجوانوں نے راس العامود محلہ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

غاصب صیہونی فوجی جمعہ کی صبح سے ہی بیت المقدس کے قدیمے حصے اور مسجد الاقصی کی راہ میں تعینات ہو گئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .