ایران  میں 350 سے زائد غیر ملکی صحافی انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں

تہران (ارنا) 20 ممالک کے 350 سے زیادہ غیر ملکی صحافی اور نیوز ایجنٹ اور 160 میڈیا گروپ ایران میں ہونے والے 12 ویں پارلیمانی انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابات کی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، 160 میڈیا گروپ اور 20 ممالک کے 350 سے زیادہ صحافی اور نیوز ایجنٹ  ایران کے پارلیمانی انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابات میں لوگوں کے بڑے ٹرن آؤٹ کی کوریج کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کی ووٹ کاسٹنگ کی کوریج اور ملک بھر پولنگ اسٹیشن پر غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی ایران کی وزارت ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے فارن میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انجام پائی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے  12ویں انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابات 1مارچ 2024  بروز جمعہ ملک بھر میں بیک وقت منعقد ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .