عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی اسرائيل کی جانب سے عدم پابندی پر اقدامات کریں گے، جنوبی افریقہ

تہران-ارنا- افریقی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اسرائيل، عدالتی فیصلے کو قبول کرنے پر تیار نہيں ہے جو غزہ میں نسل کشی پر روک  لگانے کے لئے صادر کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزير خارجہ نیلڈی پانڈور نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ ایک بات چیت میں کہا ہے کہ پریٹوریا نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے غزء پٹی میں نسل کشی کے بارے  میں اسرائیلی حکام کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل در آمد نہ ہونے  پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسرائيلی حکومت، فلسطینی عوام کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کہہا کہ غزہ پٹی میں اسرائيل کے اقدامات ہمارے اس نظریہ کی تصدیق کرتے ہيں کہ تل ابیب کے حکام در حقیقت فلسطینی عوام کو پوری طرح سے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

جنوبی افریقہ کی وزیر  خارجہ نے  کہا کہ ان کا ملک اس بات کے ثبوت پیش کرے گا کہ غزہ پٹی میں نسل کشی ہو رہی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ کئي دیگر ملکوں نے بھی اس مقدمے میں ہمارا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .