28 فروری، 2024، 9:46 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85400818
T T
0 Persons

لیبلز

نتن یاہو اور بائيڈن میں اختلافات سے اسرائيل خطرے میں، لاپید

تہران-ارنا- صیہونی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنما یائیر لاپید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نتن یاہو اور جو بائیڈن کے درمیان اختلافات سے اسرائيل کی سیکوریٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

لاپید نے کہا ہے: نتن یاہو اور جو بائيڈن کے درمیان اختلافات ذمہ داری کا احساس نہ ہونے کا ثبوت ہے۔

لاپید نے پیر کے روز بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ جو 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد بھی نتن یاہو ہمارے درمیان موجود ہیں یہ ایک پاگل پن ہے جسے جاری نہيں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نتن یاہو مجرم اور نا اہل ہیں اور ہمیں جلد از جلد انتخابات کی سمت بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو فلسطین کی مختلف تنظیموں نے الاقصی طوفان نام سے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .