28 فروری، 2024، 1:04 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85400584
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار: یونیسف

تہران-ارنا- یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے آغاز کے چار مہینے بعد اس علاقے میں دس لاکھ سے زائد بچے فوڈ سیکوریٹی سے محروم ہو گئے ہیں۔

یونیسف نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں زور دیا ہے غزہ کے 95 فیصد گھرانے کے بڑے، کم کھانا کھاتے ہيں تاکہ گھر کے بچوں کا پیٹ بھرا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے اسی طرح اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں مسلسل غذائی اشیاء کی ترسیل کی بے حد ضرورت ہے۔

منگل کے روز ہی حق غذا کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائکل فخری نے بھی گارڈین کے ساتھ ایک گفتگو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کھانے تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا جنگي جرم ہے اور اس سے نسلی کشی کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے، کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوک میں مبتلا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ اس بات کی کوئي وجہ نہيں ہے کہ انسان دوستانہ امداد کو روکا جائے یا پھر غزہ میں ماہیگیری کی چھوٹی کشتیوں، گرین ہاوس اور باغوں کو تباہ کیا جائے سوائے یہ کہ یہ سب لوگوں کو کھانے سے محروم کرنے کے لئے کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے  واضح الفاظ میں کہا ہےکہ عوام کو غذا سے جان بوجھ کر محروم رکھنا جنگي جرم ہے۔ اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف فلسطینی ہونے کی وجہ سے وہ تمام فلسطینیوں یا ان کے ایک بڑے حصے کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .