24 فروری، 2024، 11:30 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85397243
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی حصوں میں واقع صیہونی فوجیوں کے متعدد اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے تلۃ الکبری، رامیا اور رویسات العلم علاقوں پر مناسب ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا اور برکان سمیت جتنے بھی راکٹ استعمال ہوئے وہ سب دقیق طور پر اپنے اہداف سے ٹکرائے۔

یہ حملے صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج کے جیٹ فائٹروں نے آج شام لبنان کے جنوب میں واقع بلیدا قصبے پر بمباری کی تھی۔

گزشتہ رات بھی صیہونی فضائیہ نے لبنان کے جبیل اور عیتا الشعب کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج کے توپخانے نے حانین اور مروحین لبنانی بستیوں پر گولہ باری کی تھی۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان نے گزشتہ روز کریات شمونہ میں مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونیوں کے ایک فوجی کمان کو دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا جبکہ مقبوضہ جولان میں واقع کیلع صیہونی چھاؤنی بھی دسیوں راکٹوں کا نشانہ بنی۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج کے نام نہاد آئرن ڈوم کے متحرک ہونے کے باوجود، حزب اللہ لبنان کے تمام حملے مکمل طور پر کامیاب رہے جس کے نتیجے میں غاصب اسرائیلیوں میں خوف و ہراس پھیلتا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .