24 فروری، 2024، 8:12 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85397150
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے راستے غیرملکی ٹرانزٹ کا حجم 16 ملین ٹن تک پہنچ گیا

تہران/ ارنا- ایران کے محکمہ کسٹمز کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینے کے دوران ایران سے غیرملکی ٹرانزٹ کے حجم میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے محکمہ کسٹمز کے سربراہ محمد رضوانی فر نے بتایا کہ گزشتہ تقریبا ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ٹرانزٹ ایران کے بندرعباس پورٹ کے ذریعے انجام پایا جس کا حجم ساڑھے 47 لاکھ ٹن تھا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے مین 9 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور عراق کی سرحد پر واقع پرویز خان نام کی گزرگاہ سے ٹرانزٹ کے حجم میں 363 فیصد اضافہ دکھائی دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی کردستان، ترکیہ، ترکمنستان، روس، آذربائیجان، پاکستان اور افغانستان جانے والی مصنوعات کے حجم میں بھی قابل ذکر اضافہ دکھائی دیا ہے۔

اس دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن سامان ایران کے راستے مذکورہ ممالک کی جانب گیا ہے جبکہ باقی سرحدوں کو ملا کر مجموعی طور پر 1 کروڑ 16 لاکھ ٹن سامان ایران کے راستے ٹرانزٹ ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .