جنوبی افریقہ کی دنیا کے ممالک سے صیہونی حکومت کے خلاف گواہی دینے کی درخواست

تہران (ارنا) فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ کی جنگ کو روکنے کی کوششوں کے تسلسل میں جنوبی افریقہ نے ہیگ ٹریبونل میں تمام ممالک سے صیہونی حکومت کے خلاف شہادتوں کی درخواست کی ہے۔

  نیدرلینڈز میں جنوبی افریقہ کے سفیر ویسیموزی میڈونسیلا نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس مقدمے میں گواہی دیں جو ان کا ملک صیہونی حکومت کو "نسل کشی" کے جرم کی سزا دینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں لایا ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف شکایت درج کرانے کے اپنے ملک کے محرکات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ملک کے طور پر جو براہ راست ظلم و جبر کا شکار ہے اور نسل پرستی میں مبتلا ہے، ہمارے لیے یہ بہت ضروری تھا کہ ہم اسی طرح کی صورت حال کی وجہ سے دوسروں کے مصائب کو روکنے میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جو کچھ کر رہا ہے وہ نسل پرستانہ حکومت کا بدترین ورژن ہے ۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .