23 فروری، 2024، 8:07 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85396225
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے عوام کی حمایت میں یمنیوں کا زبردست مظاہرہ

صنعا(ارنا) یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے عوام نے غزہ کی حمایت نیز صیہونی حکومت کے جرائم اور اپنے ملک پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں ایک زبردست مظاہرہ کیے ہیں۔

صعدہ کے عوام جمعے کے روز 14 مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر آئے اور انہوں نے حتمی فتح تک غزہ کے عوام کے ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ مظاہرین غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم اوراپنے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی فضائي جارحیت اور حملوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے امریکہ کی طرف سے جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کو تیسری بار ویٹو کیے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں قتل عام رکوانے کی قرارداد کو بار بار ویٹو کرنا واشنگٹن کی مجرمانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔

مظاہرے کے اختتام پر ایک بیان بھی جاری کیا گيا جس میں صیہونی حکومت، امریکہ اور اسرائیل کے بحری جہازوں کے خلاف یمنی کی مسلح افواج کی بے مثال اور موثر کارروائيوں کی بھی حمایت کا اعلان کیا گيا۔

یمنی مظاہرین کے جاری کردہ بیان میں ملک کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی جانب سے امریکہ اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دینے کے تاریخی فیصلے کو بھی سراہا اور اس فیصلے کو یمنی عوام کی مرضی و منشا کے عین مطابق قرار دیا۔ بیان میں ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور جارحیت کا مقابلے کو ملک کی مسلح افواج جائز اور قانونی حق قرار دیا گيا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .