المیادین کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر گولہ باری کی ہے جس میں حزب اللہ کے ایک مجاہد محمد حسن طراف شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ صیہونیوں نے بلیدا ٹاؤن پر حملہ کرکے محمد یعقوب اسماعیل اور حسین محمد خلیل نام کے دور امدادی کارکنوں کو شہید کردیا۔
حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی میں کریات شیمونہ صیہونی بستی پر متعدد راکٹ داغے اور مقبوضہ علاقوں میں واقع ایک مشکوک عمارت پر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔
صیہونی فوج اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ