21 فروری، 2024، 9:20 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85394727
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں کل شرافت کل شرپسندی کے سامنے کھڑی ہے: صدر سید ابراہیم رئیسی

تہران/ ارنا- صدر سید ابراہیم رئیسی نے قرآن کریم کے چالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج تمام اسلامی ممالک قرآن کے راستے پر گامزن ہوتے تو صیہونی حکومت کو غزہ میں اس طرح مظالم ڈھانے کی جرات نہ ہوتی۔

بدھ کی شام صدر مملکت نے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے اختتامی پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے قاریوں اور حافظوں کی ذمہ داری کو انتہائی سنگین بتایا۔ صدر رئیسی نے قرآن کو انسان ساز معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن انسانی سماج اور تمدن کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی گمشدہ چیز قرآن ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک قرآن کی راہ پر گامزن ہوتے، ظالموں سے دشمنی اور مظلوموں سے دوستی کرتے، تو صیہونی حکومت میں اس بات کی جرات نہ ہوتی کہ غزہ میں ظلم و قتل عام کا ارتکاب کرے۔

صدر مملکت نے امریکہ کو ہر شرپسندی کا محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج اسلامی ممالک قرآن کریم اور رسول اکرم (ص) کی ہدایات پر عمل کرتے تو کیا امریکہ یہ جرات کرسکتا تھا کہ متعدد قراردادوں کو ویٹو کرے؟ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس میں ہرگز اس بات کی ہمت نہ ہوتی۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ آج غزہ میں کل شرافت کل شرپسندی کے مقابلے میں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور اس کی وجہ قرآنی آیات و احکام سے دوری ہے۔

صدر مملکت نے قرآن کی جانب واپسی اور قرآن، پیغمبر اکرم اور اہل بیت اطہار (ع) کے گرد امت اسلامیہ کی تشکیل کو موجودہ صورتحال کا واحد حل قرار دیا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے اختتامی پروگرام کے موقع پہلی سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حافظوں اور قاریوں کو تمغے اور اعزازات سے نوازا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ مقابلہ، مردوں، خواتین اور اسکولی طلبا اور طالبات کے حصوں پر مشتمل تھا جو کہ آج اختتام پذیر ہوا۔ تہران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کو دنیا کے معتبرترین مقابلوں میں قرار دیا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .