21 فروری، 2024، 10:59 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85393765
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں نسل کشی میں امریکہ براہ راست  اسرائیل کا شریک ہے: حماس

تہران(ارنا) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کیے جانے کی شدید مذمت اور اسے غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کے لیے گرین سگنل قرار دیا ہے۔

 حماس  نے ایک بیان میں زور دیا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں الجزائر کی قرارداد کو ویٹو کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہےکہ اس قرارداد میں انسانی بنیادوں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کی گئی تھی۔

 بیان کے مطابق  اس قرارداد کی ناکامی کا مطلب ہے کہ نازی صیہونی حکومت (اسرائيل)  کی خاطر جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی عزم کا فقدان ہے۔  

حماس نے مزید کہا ہے کہ جو بائیڈن اور ان کی حکومت غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے اجراء کو روکنے کی براہ راست ذمہ دار ہے۔

امریکی موقف سے واضح ہوگیا ہے کہ اس نے قابضین کو  فلسطینیوں کے خلاف جارحیت، قتل اور بمباری جاری رکھنے کے لیے گرین لائٹ دکھا رکھی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی مؤقف سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ واشنگٹن غزہ میں بچوں اور شہریوں کی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .