امریکی اور اسرائیلی جہازوں اور ایلات بندرگاہ پر یمن کا ڈرون اور میزائلی حملہ

تہران/ ارنا- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے کئی جنگی جہازوں، ایک اسرائیلی جہاز اور مقبوضہ سرزمینوں کے جنوب میں واقع ایلات بندرگاہ کو راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ کئی امریکی جنگی جہازوں پر متعدد ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے “MSC SILVER” نام کے اسرائیلی جہاز کو بھی خلیج عدن میں کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یحیی سریع نے کہا کہ ایک اور کارروائی کے دوران، مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں واقع ام الرشراش بندرگاہ کو جسے صیہونی ایلات کہتے ہیں، کئی ڈرون طیاروں سے ٹارگیٹ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکی اور برطانوی فوجیوں کی یمن پر جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .