محمد اسلامی نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی و پیشرفت کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نئی ٹیکنالوجیوں کے میدان میں قدم جما لئے ہیں یعنی اس جگہ پر جس پر بعض ممالک اپنی اجارہ داری قائم کئے ہوئے تھے اور اسے دیگر ممالک کے لئے ممنوعہ علاقہ قرار دیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بلوا کھڑا کیا جا رہا ہے اسی طرح سے خلائی شعبے سمیت طاقت کے ہر اس شعبے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایرانی نوجوان قدم رکھ رہے ہیں۔
محمد اسلامی نے جدید علم و سائنس میں پیش پیش رہنے کو ملک کی ترقی کی ضمانت قرار دیا۔
ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار صلاحیتمند افراد موجود ہیں جنہیں متحرک بنانے کے لئے حکومت کی سائنسی شعبوں میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ آج اعلی معیار کے بھاری پانی کی پیداوار میں ہمارے سائنسدانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یہاں تک کہ اس میں ہمیں کسی بھی قسم کی غیرملکی مدد کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں معیاری ہیوی واٹر یا بھاری پانی کی تیاری کے نتیجے میں ہم نے عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی پوزیشن بنا لی ہے اور اپنا حصہ لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیوی واٹر، مائکروالیکٹرانکس اور بعض جدید ادویات کی تیاری کا بھی راستہ ہموار کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ