یمن کی خبررساں ایجنسی سبا نے بتایا ہے کہ مہدی المشاط نے ایک چار نکاتی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ یمن کے دشمن ملک شمار ہوتے ہیں اور ان کے جنگ کے اصولوں کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لانے نیزاس حکم نامے کو قومی اخبارات میں من و عن شائع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے پچھلے چند ماہ کے دوران یمن کے مختلف علاقوں کو تواتر کے ساتھ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملے بحیرہ احمر میں اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کی رفت آمد پر یمن کی جانب سےعائد پابندی ختم کرانے کی غرض سے کیے جار ہے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے غزہ کی جنگ بند کرانے کی غرض سے بحیرہ احمر کو اسرائیلی اور اسرائيلی بحیری جہازوں کے لیے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے صہیونی حکومت کو شدید اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ