19 فروری، 2024، 8:43 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85392141
T T
0 Persons

لیبلز

تائیکوانڈو ورلڈ فیڈریشن پریذیڈنٹ کپ میں ایرانی کھلاڑی کی جیت

تہران (ارنا) مردوں کے ڈویژن میں ورلڈ فیڈریشن پریذیڈنٹ کپ کے بین الاقوامی تائیکوانڈو ٹورنامنٹ کا چھٹا مقابلہ ایرانی ٹیم کی چیمپئن شپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقابلے گزشتہ جمعہ کو تائیکوانڈو ہال میں مختلف ممالک کے 392 تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوئے اور آج شام ایرانی کی ٹیم کی چیمپئن شپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

ایرانی کھلاڑیوں نے 6 گولڈ، 1 سلور اور 1 برونز میڈل جیتا۔

قزاقستان 1 گولڈ اور 3 برونز کے ساتھ رنر اپ جبکہ اردن 1 گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جمہوریہ آذربائیجان اور پاکستان کی ٹیموں نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

تائیکوانڈو ورلڈ فیڈریشن پریذیڈنٹ کپ میں ایرانی کھلاڑی کی جیت

مقابلوں کے اختتام پر 74 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایران کی نمائندگی کرنے والے علی خوش روش کو تائیکوانڈو کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

آرمینیا سے تعلق رکھنے والے واردان قارامانیان نے بہترین کوچ کا ایوارڈ اور منگولیا نے ایتھکس کپ جیتا۔

اس کے علاوہ تائیوان سے چان ھسین لیو، عراق سے ندھیم محمد خلف، ایران سے مہدی بہادری اور جنوبی کوریا سے سئونگ روک کیم کو اس مقابلے کے بہترین جج منتخب کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .