19 فروری، 2024، 9:22 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85391245
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت نے جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک ہر روز ایک صحافی کو شہید کیا ہے

تہران/ ارنا- سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج نے غزہ سے رپورٹنگ کرنے والے 131 صحافیوں کو شہید کیا ہے۔

سما نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت نے تقریبا ہر روز ایک صحافی کو شہید کیا ہے۔

گزشتہ رات بھی قطر کے وزیر بین الاقوامی تعاون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے صحافیوں کے قتل عام میں بھی نیا رکارڈ توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اب بھی غزہ میں صیہونیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور غاصب افواج اسی طرح اپنے مظالم اور قتل عام میں مصروف ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .