17 فروری، 2024، 6:05 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85389768
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ لبنان نے 2 صیہونی چھاؤنیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا

تہران/ ارنا- حزب اللہ نے ہفتے کی شام کو مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی حصے میں واقع صیہونیوں کی 2 چھاؤنیوں پر راکٹ برسا دئے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملے السماقہ اور کفرشوبا مقبوضہ علاقے پر کئے گئے۔

حزب اللہ نے اس سلسلے میں ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ برانیت نام کے فوجی اڈے کو "فلق 1" راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور مقررہ اہداف تباہ ہوگئے ہیں۔

ادھر صیہونی فوج نے بھی جنوبی لبنان میں واقع کفرحمام اور راشیا الفخار پر گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں آيا ہے کہ جوابی حملے میں مقبوضہ شبعا علاقے میں واقع اسرائیلی فوج کے زبدین اور رویسات العلم فوجی اڈوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک دسیوں ہزار صیہونی استقامتی محاذ کے حملوں کے خوف سے لبنان کی سرحدوں سے دور بھاگ کر چلے گئے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے جنگ کا دائرہ پھیلانے کی کوشش کی تو کم سے کم 20 لاکھ صیہونیوں کو بے گھر کردیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .