صیہونی قیدیوں کی جان کی ذمہ داری نیتن یاھو پر ہے / ہسپتالوں کا معائنہ کرانے کے لیے تیار ہیں، حماس

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رکن حسام بدران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی قیدیوں کی زندگیوں کی ذمہ داری اس حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کے کمانڈروں کی جانب سے دی جانے وا لی دھمکیوں کا تحریک مزاحمت اور حماس کے کمانڈروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بدران نے مزید کہا کہ "صیہونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہم فلسطینی عوام کے مفادات اور ان کے مطالبات پر زور دیں گے اور ہماری ترجیح فلسطینی عوام کے خلاف قتل و غارتگری اور جارحیت کا سلسلہ بند کرانا ہے۔"

حماس کے اس رکن نے مزید کہا کہ نیتن یاہو ذاتی طور پر مذاکراتی عمل کی پیشرفت میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی بین الاقوامی فریق کے ذریعے غزہ کے ہسپتالوں کا معائنہ کرانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .