16 فروری، 2024، 10:19 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85388737
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کے ساحل کے قریب ایک اور بحری جہاز پر حملہ

تہران(ارنا) برطانوی رائل نیوی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب ایک اور بحری جہاز کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔

"طاس" نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میری ٹائم  ایجنسی  کو یمن  کے ساحلی شہر المخا کے شمال مغرب میں تقریباً 130 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سیکورٹی واقعے کی اطلاع ملی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے  اس واقعے میں میزائل کے ذریعے ایک بحری جہاز پر میزائل  حملے کے بعد دھماکے کی آوازیں سنائي  دی ہیں اور فوجی عہدیدار واقعے کی جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جہاز اور عملے کے افراد کو کوئي نقصان نہیں پہنچا ہے۔  

IRNA کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر جسے CENTCOM کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جمعہ کو بتایا تھا کہ  جمعرات کی سہ پہر یمن  سے بحیرہ عمان میں سفر کرنے والے ایک کارگو بحری جہاز کی طرف اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ  کے مطابق یہ میزائل بارباڈوس کے جھنڈے والے برطانوی کارگو جہاز"LYCAVITOS" پر داغا گیا جس سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع  نے کہا ہے کہ  ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ایک برطانوی بحری جہاز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ  بحیرہ احمر میں دشمن امریکی اور برطانوی اہداف کے خلاف ہماری کارروائیاں مذکورہ دونوں ممالک کی جانب سے  یمن کے خلاف جارحیت کا جواب میں ہمارے دفاع کا جائز حق ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ  ہم غزہ پر حملے  بند ہونے اور ناکہ بندی کے خاتمے تک اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین( اسرائيل) کی  بندرگاہوں پر جانے والے بحری جہازوں کے حملے جاری رکھیں گے۔

امریکہ اور انگلستان نے گذشتہ 2 ماہ کے دوران یمن کے خلاف متعدد بار فضائی کارروائیاں کی ہییں تاہم یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے غیر موثر واقع ہوئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .