وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اس موقع پر اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص رفح شہر پر صیہونیوں کے حملوں اور اس سرحدی شہر کی المناک انسانی حالت اور اس کے راہ حل پر غور کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کے مظلوم عوام پر صیہونیوں کے روز افزوں مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور غزہ کے عوام پر حملوں، ان پر عائد غیرانسانی پابندیوں کے خاتمے اور علاقے میں امن کی بحالی پر زور دیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے دلچسپی کے معاملات اور تعاون کے مشترکہ موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ کا اس سے قبل 28 فروری کو بھی ٹیلیفونی رابطہ ہوا تھا جس میں ڈاکٹر امیرعبداللہیان نے اپنے ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دی تھی۔
آپ کا تبصرہ