16 فروری، 2024، 2:41 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85388501
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے ناصر ہسپتال میں آکسیجن سپلائی بند ہونے سے 4 فلسطینی شہید

تہران/ ارنا- اردن کے ایک نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خان یونس شہر میں واقع ناصر ہسپتال میں، جس پر صیہونیوں فوجیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، چار بیمار شہید ہوگئے۔

اردن کے المملکہ نیوز چینل نے غزہ کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج صبح سے ناصر ہسپتال میں آکسیجن سپلائی بند ہوگئی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس ہسپتال کے نوزائدہ بچوں کے آئی سی یو میں موجود بے گناہ بچوں کی جان بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ یاد رہے کہ صیہونیوں نے ناصر ہسپتال کے کئی حصوں کو مسمار کردیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے مزید اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے 112 فلسطینیوں کو شہید اور ڈیڑھ سو سے زیادہ کو زخمی کردیا ہے۔

یہ قتل عام 10 الگ الگ حملوں کا نتیجہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں بہت سی عمارتیں تباہ اور متاثرین کی بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

صیہونی فوجی طبی اور امدادی کارکنوں کو ان جگہوں تک پہنچنے بھی نہیں دے رہے ہیں۔

عالمی اداروں اور تنظیموں نے صیہونی حکومت کے ان اقدامات کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .