16 فروری، 2024، 1:50 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85388449
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان ایک نارویجیئن داعشی کو اوسلو کے حوالے کر رہا ہے

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان نے ناروے کے ایک شہری کو اوسلو کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے داعش سے بیعت کرتے ہوئے، ناروے کے دارالحکومت میں واقع کئی غیرملکی سفارتخانوں پر حملہ کرنے کی سازش رچی تھی۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، کابینہ نے عرفان قادر نام کے اس پاکستانی نژاد نارویجیئن شہری کو اوسلو کے حوالے کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ نارویجین شہری کئی کیسز میں ملوث ہونے کی وجہ سے اوسلو کو مطلوب ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عرفان قادر نے داعش کے سابق مہلوک سربراہ سے بھی بیعت کر رکھی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .