15 فروری، 2024، 10:36 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85388131
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے "روٹری اسکرو کامپریسر" کی تعمیر کی اجارہ داری ختم کردی

جزیرہ کیش/ ارنا- جزیرہ کیش میں پیٹرولیم کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ایران کی بیدبلند خلیج فارس گیس ریفائنری، پارس کامپریسر اور پناہ صنعت کمپنیوں نے روٹری اسکرو کامپریسر تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط کرلیا ۔

بیدبلند خلیج فارس ریفائنری کے سربراہ محمود امین نژاد نے اس معاہدے پر دستخط کے موقع پر بتایا کہ اس معاہدے کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روٹری اسکرو کامپریسر کی تعمیر اس سے قبل صرف چند ترقی یافتہ ممالک تک محدود تھی جسے اب ایرانی کمپنیاں عالمی معیار کے مطابق بنا رہی ہیں۔

محمود امین نژاد نے کہا کہ اس کامپریسر کے استعمال سے صوبہ خوزستان کے بعض علاقوں میں واقع ریفائنریوں میں تیل کے ساتھ نکلنے والی گیس مشعلوں میں جل کر ختم ہوجاتی تھی، لیکن اب اسے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس گیس کا حجم 7 کروڑ مکعب فٹ ہے جسے تیل کو ریفائن کرتے وقت جلا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 60 فیصد ریفائنریوں میں یہ منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ کے دوران مزید 14 ریفائنریوں میں روٹری اسکرو کامپریسر کو لگا کر مزید 13 کروڑ مکعب فٹ گیس کو ضائع ہونے سے بچا لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ روٹری اسکرو کامپریسر کی ٹیکنالوجی اس سے قبل امریکہ، چین اور گنے چنے یورپی ممالک کے پاس تھی لیکن اب ایرانی ماہرین نے بھی اسے عالمی معیاروں کے مطابق تیار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ روٹری اسکرو کامپریسر کی افادیت پسٹن کامپریسروں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے جسے پیٹرولیم سمیت مختلف صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .