لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی فوج نے عدشیت، الصوانہ، کفر دونین اور الشہابیہ ٹاؤن پر شدید فضائی حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں محض رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں مین متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عدشیت ٹاؤن میں ایک لبنانی خاتون اپنے دو بچوں سمیت شہید ہوگئیں۔ صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے صفد پر حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں ایک صیہونی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ