14 فروری، 2024، 5:26 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85387065
T T
0 Persons

لیبلز

بحیرہ احمر میں صیہونیوں کے جہازوں کی تعداد صفر ہوگئی ہے، یمن

تہران/ ارنا- یمن کی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ شامی نے بتایا ہے کہ یمن کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے جہازوں کی موجودگی کو صفر تک پہنچا دیا ہے۔

ضیف اللہ شامی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ عرب اور احمر میں صرف ان جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جن کا تعلق صیہونی حکومت، امریکہ یا برطانیہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے بعد یمن کی بحریہ نے اب تک 34 کارروائیاں انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجی کارروائیوں کے دوران صیہونی حکومت کے 17 جہاز، امریکیوں کے 14 جہاز اور 3 برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ صیہونی جہازوں کی حفاظت کے لئے بحیرہ احمر کو فوجی چھاؤنی میں بدل رہے ہیں اور عالمی نقل و حمل کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ غزہ کی حمایت کی وجہ سے یمنی عوام کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم دشمنوں کی ان پالیسیوں کا انجام شکست کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

ضیف اللہ شامی نے خبردار کیا کہ یمن اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے ہر طرح سے جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کے تحت، متحدہ عرب امارات کرائے کے فوجیوں کے ذریعے بحریہ عمان اور بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے تاکہ یمن کی مسلح افواج کی طرف سے عالمی رائے عامہ کو بدظن کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں امریکہ اور برطانیہ نے 403 بار یمن پر راکٹ برسائے ہیں۔

ضیف اللہ شامی نے کہا کہ ان حملوں کے باوجود ہماری استقامت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم نے صیہونی حکومت کی حامی امریکی کمپنیوں کے 99 مصنوعات کو مقبوضہ سرزمینوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

یمن کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی وزارت صنعت اور تجارت نے یمن میں سرگرم صیہونیوں کی حامی کمپنیوں کے لائیسنس کو منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت 2 لاکھ سے زیادہ یمنی عوام، عوامی رضاکار فورس میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے عرب اور مسلم امہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے صیہونیوں کو بائیکاٹ کرنے کے کیمپین میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونیوں کے حملے جاری رہیں گے ایک بھی جہاز کو بحیرہ احمر اور باب المندب کے راستے مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .