یمن کے "المسیرہ" چینل نے بتایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس حملے میں صوبہ الحدیدہ کے علاقے "الجبانہ" کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے پہلے منگل کو بھی امریکہ اور برطانیہ نے الحدیدہ شہر کو متعدد بار جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔
تاحال اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
امریکہ اور برطانیہ پچھلے کئی ہفتوں سے یمن کے مختلف علاقوں کو تواتر کے ساتھ جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ حملے یمن کی جانب سے صیہونی حکومت (اسرائیل) کی بحری ناکہ بندی ختم کرانے کی غرض سے دباؤ ڈالنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج سے غزہ پر صیہونی جارحیت رکوانے کے لیے بحیرہ احمر کو اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کے لیے مکمل طور پر بندی کردیا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے یہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس وقت بحیرہ احمر سے گزرنے والے تمام اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
یمنی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس کی بحریہ، بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے جہازوں کی آمدورفت کو روکنے اور اسے صفر تک لے جانے میں کامیاب رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ