14 فروری، 2024، 2:36 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85386871
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی  وزارت خارجہ نے سوئس حکومت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی

تہران (ارنا) سوئس پولیس کے ہاتھوں ایک ایران شہری کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد وزارت خارجہ کے قونصلر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے سوئس سفیر سے ملاقات میں اس بارے میں سوئس حکومت سے باضابطہ وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کونسلر افیئر نے سوئس حکومت سمیت تمام حکومتوں پر زور دیا کہ وہ  ایرانی شہریوں کے حقوق کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ  توقع کرتے ہیں کہ سوئس حکومت اس سلسلے میں تہران کو تفصیلی معلومات فراہم کرے گی۔  

سوئس سفیر نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کے ساتھ معاملے کی پیروی اور اس کے نتائج سے تہران کو بروقت آگاہ کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .