ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تجارت کا حجم 37 ارب ڈالر، 5/5 فیصد اضافہ

تہران/ ارنا- ایران کے تجارتی ترقی کے ادارے کے ایک ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے بتایا ہے کہ ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تجارت کی شرح میں 41 فیصد اور وزن اور قیمت کے لحاظ سے 5/5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 مہینے کے اعداد و شمار کے مطابق، ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل اور نگراں ارکان کے مابین نان پیٹرولیم تجارت کے حجم میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس مدت میں تقریبا ساڑھے 6 کروڑ ٹن نان پیٹرولیم مصنوعات ایران سے ان ممالک کو برآمد کی جا چکی ہیں جس کی مالیت 37 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے 11 ارکان کے مابین گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 40/7 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 5/5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ ایران نے اسی مدت میں ان ممالک سے 19 ارب ڈالر سامان درآمد بھی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین کو 11/5 ارب ڈالر، ہندوستان کو 1/8 ارب، پاکستان کو 1/7 ارب، افغانستان کو 1/5 ارب اور روس کو 76 کروڑ ڈالر مصنوعات برآمد کی گئیں جو کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ایران کی 5 بڑی برآمدی مارکیٹوں میں شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .