صدر ایران کے نام مختلف ملکوں کے سربراہوں کی تہنیتی پیغامات / اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی مبارک باد

تہران (ارنا) مختلف ممالک کے سربراہان نے صدر ایران کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

ارنا کے مطابق انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، کروشیا، چین، ایتھوپیا، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے سربراہوں نے صدر ایران کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

ان پیغامات میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی مبارک باد اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .