10 فروری، 2024، 10:59 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85382463
T T
0 Persons

لیبلز

حماس کو تباہ کرنے سے اسرائیلی فوج فرسخوں دور ہے: سی آئی اے کا اعلان

تہران/ ارنا- سی آئي اے کے اعلی عہدے داروں نے کانگریس کے ارکان کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں انہیں بتایا ہے کہ حالانکہ صیہونی فوج نے ان کے بقول حماس کی جنگی صلاحیتوں کو کم کیا ہے لیکن اسے ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ سی آئی اے کے اعلی عہدے داروں کے مطابق، اسرائیلی حکومت ابھی حماس کو ختم کرنے کے اپنے ٹارگیٹ سے قریب تک نہیں ہوسکی ہے۔

مضمون میں درج ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بھی تل ابیب کے ان اہداف کے حصول اور ان کے حقیقت پسندانہ ہونے پر شک و شبہہ ظاہر کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، یہ نشست بند دروازوں کے پیچھے منعقد کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ حماس مہینوں تک جنگ جاری رکھ سکتا ہے اور اس کے لئے اس کے پاس وافر مقدار میں ہتھیار موجود ہے اور اسرائیلی فوج اور حماس کے خاتمے کے دعووں کے بیچ فرسخوں کا فاصلہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے غزہ پر جارحیت کے ابتدائی دنوں میں دعوی کیا تھا کہ وہ حماس کو ان کے بقول ختم کرکے ہی چین کی سانس لیں گے لیکن 4 مہینے گزر جانے کے باوجود انہیں ذرہ برابر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .