رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کی یہ چھاؤنی لبنان کی سرحدوں سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک حزب اللہ نے پہلی بار اس چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ، لبنانی علاقوں پر صیہونیوں کے گزشتہ روز کے حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کی دھونس دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ نے فلسطینیوں کی ڈٹ کر حمایت کی ہے اور مقبوضہ علاقے کے شمالی حصوں پر تابڑ توڑ حملے کرکے غاصب اسرائیلیوں کو صیہونی کالونیاں خالی کرانے پر مجبور کیا ہے۔
تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات میں صیہونیوں کے کیلہ چھاؤنی پر دسیوں راکٹ برسا دئے۔
آپ کا تبصرہ