لبنان اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان

وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے بیروت ایئرپورٹ پہنچنے کے فورا بعد ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صیہونیوں نے غزہ میں 4 مہینے تک نسل کشی کا ارتکاب کیا تاہم اپنے کسی بھی ٹارگیٹ کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلسطینی، لبنانی اور علاقائی استقامت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطین اور لبنان کے استقامتی گروہوں کی قیادت نے انتہائی سوجھ بوجھ اور عقلمندی کے ساتھ اقدام کیا اور اپنے اہداف کو حاصل کو حاصل کرلیا اور آج دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطین میں استقامتی محاذ کامیاب ہوچکا ہے اور حماس کی جانب سے پیش کردہ سیاسی راہ حل اس وقت میز پر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو صاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ بحران غزہ کے پہلے دن سے ایران کا کہنا تھا کہ جنگ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اس موقع پر لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ کی ہوشیاری اور ہوشمندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے اپنی موثر دفاعی کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر فلسطین اور لبنان کے استقامتی محاذ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی محاذ اور لبنان  کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا کیونکہ لبنان کی سلامتی، ایران اور علاقے کی سلامتی کے مترادف ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .