وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ بیروت میں ان کی لبنان کے اعلی حکام سے ملاقات طے ہے جن سے علاقائی حالات اور دو طرفہ معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اس کے علاوہ استقامتی محاذ کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ غزہ کے عوام پر صیہونیوں کے مظالم کی مکمل روک تھام، محاصرے کا خاتمہ، جنگ بندی کے نفاذ کے لئے زمین ہموار کرنا، امداد سامان کی ترسیل اور جنگ کے بعد کے دور کے بارے میں گفتگو، وزیر خارجہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
بیروت کے بعد ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کی غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک وزیر خارجہ نے ایران کی متحرک سفارتکاری کے پیش نظر چوتھی بار لبنان کا دورہ کیا ہے۔
گزشتہ روز لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا تھا کہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان علاقے کے حالات اور تبدیلیوں کے پیش نظر اپنے لبنانی ہم منصب اور دیگر اعلی عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ