پاکستان کے 12ویں عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری

قومی اسمبلی کی 147 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی کے تازہ ترین غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں منعقد ہونے والے الیکشن کے تازہ ترین غیر سرکاری نتائج میں قومی اسمبلی کی 147 نشستوں پر اب تک عمران خان کی تجریک انصاف سے وابستہ امیدواروں نے 66، مسلم لیگ (ن)  نے 45، اور پیپلز پارٹی نے 32 نشستیں حاصل کی ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں عمران خان کی پارٹی سے وابستہ انتخابی امیدواروں کی اکثریتی نشستیں جیتنے کی اطلاعات بھی ہیں۔

جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .