8 فروری، 2024، 7:14 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85381309
T T
0 Persons

لیبلز

بغداد میں سنٹکام کی جارحیت، صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے، ترجمان وزارت خارجہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد میں سنٹکام کا جارحانہ قدم، فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے حمایت کا تسلسل ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے عراق کے اندر امریکہ کے دہشت گردانہ قدم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں داعش کے خلاف جنگ کے کمانڈر ابو باقر الساعدی سمیت دہشت گردی کے حلاف جنگ کے کئی مزاحمتی مجاہدوں کی شہادت ہو گئي ہے۔

انہوں نے اسے امریکہ کی جانب سے  ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال اور بین الاقوامی قوانین کی  پامالی نیز عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیا: بغداد میں سنٹکام کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائی، فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے ہمہ گیر حمایت کا تسلسل ہے۔

ناصر کنعانی نے عراق کی قوم، حکومت اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کی خدمت میں مبارک باد و تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اس قسم کی مہم جوئی کو علاقائی و عالمی امن و امان کے لئے خطرہ  قرار دیا۔

انہوں نے ایک بار پھر علاقے میں امریکہ کی جانب سے غیر قانونی حملوں اور اقدامات کے سد باب کے لئے عالمی برادری اور سلامتی کونسل کی ذمہ داری پر زور دیا تاکہ بحران اور عدم پائیداری کے پھیلنے سے روکا جا سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .