ان ماہرین نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے ہوشمندی پر مبنی سفارتکاری اور تیزرفتار انتظامی اقدامات کے ذریعے، حالات پر فوری طور پر قابو کرلیا جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کے دشمنوں کو مایوسی کا شکار کردیا۔
اس آنلائن سمینار میں ایران میں پاکستان کی سابق سفیر رفعت مسعود، اسٹریٹیجک امور کے ماہر محمد علی، آئی آر ایس میں ایران ڈیسک کے سربراہ فراز نقوی اور متعدد دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
ویبینار کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی تناؤ پر فوری قابو تہران اور اسلام آباد کے ذمہ دارانہ رویے اور کامیاب سفارتکاری کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر اسٹریٹیجک امور کے ماہر محمد علی اور ندیم ریاض نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان رابطے کے مختلف ذرائع موجود ہیں جو کہ اعلی فوجی قیادت تک پھیلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے ممکنہ واقعات پر قابو پانے کے لئے معاشی تعاون میں اضافہ اور ایران اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح کے تعلقات میں فروغ انتہائی ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ