7 فروری، 2024، 12:56 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85379391
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں ایک اور صحافی شہید، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123

تہران-ارنا- ذرائع کے مطابق فلسطینی صحافی رزق الغرابلی غزہ میں صیہونیوں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الغرابلی جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس میں صیہونیوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔

ان کی شہادت کے ساتھ ہی 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔

غزہ میں ایک اور صحافی شہید، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123

در ايں اثنا  غزہ کی وزارت صحت نے پیر کی شام کو جاری شدہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونیوں کے بے رحمانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 478 تک پہنچ چکی ہے۔

القدس نیوز چینل کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جارحیت کے 120ویں دن صیہونیوں نے 13 بار عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  113 افراد شہید اور 205 زخمی ہوگئے۔

صیہونیوں نے اب تک 66 ہزار 835 فلسطینیوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .