6 فروری، 2024، 9:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85379302
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، غزہ میں جنگ بندی کی تجاويز پر تبادلہ خیال

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ روکنے کے لئے سیاسی کوششوں اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان  اور ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی نے منگل کی شام ایک ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ  اور علاقے کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں جنگ بندی کے لئے تازہ تجاویز، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال ہوا۔

فریقین نے اسی طرح قطر میں ایشیئن فٹبال چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایک دوسرے کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .