6 فروری، 2024، 2:19 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85378844
T T
0 Persons

لیبلز

27 ہزار 585 شہداء، غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کا 123 واں دن

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 27 ہزار 585 فلسطینی شہید اور 66 ہزار 978 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے آج اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 12 قتل عام کیے جن میں 107 فلسطینی شہید اور 143 زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے یہ  بھی بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 27 ہزار 585 فلسطینی شہید اور  66 ہزار 978 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .