پاکستان کی نیشنل کرائسز منیجمنٹ آرگنائزیشن کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق آج غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد لیکر ایک سویلین کارگو طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مصر کے علاقے العریش کے لیے روانہ ہوا جس میں 100 ٹن خوراک، سردیوں کے کپڑے اور طبی سامان شامل ہے۔
اس موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر وزارت خارجہ اور نیشنل کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن آف پاکستان کے حکام کے علاوہ فلسطینی سفیر بھی موجودگی تھے۔
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اس مشکل وقت میں فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور مسئلہ فلسطین کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے۔
غزہ کی جنگ کے 122ویں دن کے موقع پر ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 13 نئے جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 113 افراد شہید اور 205 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صیہونی حکومت کے ظالمانہ حملوں کے نتیجے میں شہدائے غزہ کی تعداد 27 ہزار 478 ہو گئی ہے جبکہ 66 ہزار 835 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ