اصفہان میں چوتھے نیوکلیر ری ایکٹر کی تعمیر (کنکریٹنگ) شروع

اصفہان (ارنا) ایران کی اٹامک انرجی آرگنائیزیشن کے سربراہ کی موجودگی میں اصفہان نیوکلیرسائٹ پر 10 میگاواٹ کے ریسرچ ری ایکٹر کی تعمیر (کنکریٹنگ) کے کام کا افتتاح ہو گیا ہے۔

ارنا کے مطابق، محمد اسلامی نے پیر کے روز اصفہان نیوکلیئر سائٹ میں Hexafluoride Tellurium کی سیمی انڈسٹریل پروڈکشن یونٹ کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ اس ری ایکٹر کی کنکریٹنگ کا کام ہے جو آج اصفہان میں شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائیزیشن نے اس سائٹ کو اپنے ضروری مراکز میں سے ایک کے طور پر منظور کر لیا ہے۔

اصفہان 10 میگاواٹ ریسرچ ری ایکٹر ایک  pool-type کا کثیر مقصدی تحقیقی ری ایکٹر ہے جس میں لائٹ واٹر کو ٹھنڈا کرنے اور ریٹارڈر کے ساتھ 10 میگاواٹ کی تھرمل پاور ہے اور اس ری ایکٹر کا فیول ٪20 انرچڈ یورینیم-ایلومینیم آکسائیڈ کی پلیٹ فارم ہے۔

اس ریسرچ ری ایکٹر کو مختلف مقاصد کے لیے ہائی نیوٹران فلکس کے ساتھ مضبوط نیوٹران سورس بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

اس ریسرچ ری ایکٹر کے سب سے اہم مقاصد اور بنیادی استعمال نیوکلیر فیول اور مواد کی کارکردگی کے ٹیسٹ، انڈسٹریل ریڈیوآئسوٹوپس اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی تیاری، مختلف استعمال کے لیے نیوٹران بیم لائنز کی پروڈکشن جیسے ریڈیوگرافی، ڈفریکشن ، سلیکون سیمی کنڈکٹرز، کولڈ نیوٹران ذرائع اور تعلیم و تحقیق ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .