5 فروری، 2024، 8:33 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85376839
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ،10 پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جانبحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ <VO>

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ رات 3 بجے کے قریب دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانہ چودہوان پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار جانبحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
 یہ دہشت گردانہ حملہ پاکستان کے عام انتخابات سے صرف چار روز قبل ہوا ہے،
حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان میں اور خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ عام طور سے دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی صوبہ خیبر پختونخوا اور میں ایسے حملوں کی ذمہ دار قبول کرتا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .