ہندوستان: پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ہندوستانی سفارت خانے کا اہل گرفتار

تہران-ارنا- ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے ایک اہل کار کی گرفتاری سے وہ واقف ہے اور اس سلسلے میں وہ سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ میں با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے اہل کار ستیندر سیوال کی پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں میرٹھ میں گرفتاری کا علم ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سیکوریٹی ایجنسیوں سے تعاون جاری رکھے گی۔

ہندوستانی کے سرکاری ذرائع کے مطابق یوپی کے ہاپڑ ضلع کے ستیندر سیوال کو ہندوستان کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستیندر سیوال پیسے کے بدلے ہندوستان کی حساس و خفیہ معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتے تھے۔

بیان کے مطابق:  وہ سن 2021 سے ہندوستان کی وزارت خارجہ میں میں کام کر رہے تھے اور انہيں ماسکو میں ہندوستان کے سفارت خانے میں سیکوریٹی افسر کے طور پر تعینات کیا گيا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ستیندر سیوال کو اے ٹی ایس نے میرٹھ میں طلب کرکے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .