4 فروری، 2024، 7:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85376614
T T
0 Persons

لیبلز

ہمارا ملک کوئی اکھاڑا نہیں، واشنگٹن کو بغداد کا پیغام

تہران-ارنا ۔ عراق کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین، کینیڈا، برازیل اور آ‎سٹریلیا کے سفراء کے درمیان ایک تقریر میں اپنے ملک میں امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کشیدگي کے خاتمے کے لئے فوجی راہ حل سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

فؤاد حسین نے اتوار کے روز اپنے ملک کے خلاف امریکی جارحیت پر رد عمل میں کہا: عراق کسی کو پیغام پہنچانے یا طاقت کی نمائش کی جگہ نہيں ہے ۔

عراقی وزير خارجہ نے زور دیا: عراقی حکومت سفارت کاروں اور غیر ملکی مبصروں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے امریکہ اور اتحاد کے رکن ملکوں کے فوجیوں کی عراق میں موجودگي کے سلسلے میں گفتگو کے لئے فوجی کمیٹی کی  مذاکرات کی میز پر واپسی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا:  " علاقے میں تصادم کا خاتمہ ہونا چاہیے، غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے اور علاقے میں کشیدگي کو روکنے کے لئے فوجی راہ حل سے دور ہونا چاہیے۔"

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .