4 فروری، 2024، 2:29 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85376287
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں نوزائدہ اور 7 سال سے کم عمر کے بچوں کا علاج مفت کردیا گیا

تہران/ ارنا- ایران کے نائب وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں شیرخوار سے لیکر 7 سال سے کم عمر کے بچوں کا علاج مفت میں کیا جائے گا۔

نائب وزیر صحت نے عشرہ فجر اور جشن آزادی کے موقع پر اعلان کیا کہ اس وقت ایران میں 3 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کا علاج مفت میں انجام پا رہا ہے۔

پیچیدہ اور خاص بیماریوں میں مبتلا افراد کو بھی ادویاتی اور معالجاتی پیکج فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران 16 ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کئے جا چکے ہیں جن میں سے 2 ہزار سی سی یو کے بیڈ ہیں۔

نائب وزیر صحت نے بتایا کہ سماعت سے محروم 2 ہزار بچوں کے ضروری آپریشن بھی مفت میں انجام پا رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر گزشتہ 2 سال کے دوران میڈیکل ٹورزم سے حاصل ہونے والی ایک ارب ڈالر کی آمدنی کی جانب بھی اشارہ کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .