امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کا ضرور جواب دیا جائے گا، یمن کی مسلح افواج کا اعلان

تہران-ارنا- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی صبح امریکہ اور برطانیہ کے فضائی اور میزائلی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحین کے حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

یحیی سریع نے بتایا: امریکی و برطانوی جارحین نے صنعا شہر اور صنعا، حدیدہ، بیضاء، تعز اور لجج صوبوں کو 48 بار نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس طرح کے حملے ، غاصب و جرائم پیشہ صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت سے یمن کی فوج اور قوم کو روک نہيں پائيں گے اور ان حملوں کا جواب بھی ضرور دیا جائے گا۔

واضح رہے امریکہ اور برطانیہ نے اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری افواج نے  یمن کے 13 علاقوں میں حوثیوں کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کی حمایت ميں صیہونی حکومت سے متعلق ہر اس بحری جہاز کو نشانہ بنائيں گے جو بحیرہ احمر سے گزرے گا اور یہ سلسلہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے رکنے تک جاری رہے گا جبکہ دیگر تمام بحری جہازوں کے لئے یہ گزر گاہ پوری طرح سے محفوظ ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے یمنی مسلح افواج کے آپریشن کو روکنے اور صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے یمن پر حملے شروع کر دیئے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .