3 فروری، 2024، 11:17 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85375504
T T
0 Persons

لیبلز

عراق، شام اور یمن پر حملے سے امریکہ کا جھوٹ ثابت ہو گیا، حزب اللہ

تہران-ارنا-حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے عراق و شام پر امریکہ کے حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کو، علاقے  میں کشیدگی بڑھانے میں دلچسپی نہ ہونے کے امریکی دعوے کے جھوٹ ہونے کا ثبوت قرار دیا۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم عراق اور شام پر امریکہ کی واضح جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہيں جن میں کئي لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا یہ قدم عراق و شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی  اور ان کی ارضی سالمیت پر حملہ ہے۔

حزب اللہ نے زور دیا ہے کہ اس جارحیت سے علاقے ميں ناپائیداری میں اضافہ ہوگا اور اس کا مقصد عراق اور شام کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضے کا کمزور جواز پیدا کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: عراق، شام اور یمن پر امریکہ کا حملہ ، امریکہ کے اس دعوے کے جھوٹ ہونے کا ثبوت ہے کہ وہ علاقے میں جھڑپوں کا دائرہ پھیلانا نہيں چاہتا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گيا ہے: ہمارا یقین ہے کہ اس جارحیت سے، عراق اور شام کے عوام میں امریکہ کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کے لئے مزاحمت کے راستے پر آگے بڑھنے کا عزم مزید پختہ ہوگا۔

یہ بیان سنٹکام کی جانب سے  اس اطلاع کے بعد جاری کیا گيا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ شب، شام اور عراق میں حملے کئے ہيں۔

امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یہ حملے، شمال مشرق اردن میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کے رد عمل میں کئے ہيں۔

عراقی مسحل افواج کے ترجمان یحیی رسول نے ہفتے کی صبح مغربی عراق میں امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور ملک میں پائيداری کے لئے بغداد حکومت کی کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔

عراقی حکومت نے بھی مغربی عراق میں امریکی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بین الاقوامی اپنی ذمہ داریوں اور اختیارات کے دائرے سے باہر چلا گيا ہے اور اب عراق کے لئے ایک خطرہ بن چکا ہے۔

اسی تناظر میں عراقی کی وزارت داخلہ نے بھی ہفتے کی شام اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے حملوں کے خلاف احتجاج کے لئے بغداد میں امریکی سفیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .